| فروزاں ہے دہر سارا کھلا ہر بابِ رحمت ہے |
| نبی آئے نبی آئے دلوں کی تیز حرکت ہے |
| خوشی کا ساماں ہر جا ہے بجے ڈنکے مسرت کے |
| سخی آئے نبی سرور ملا پیغامِ نصرت ہے |
| خدا کی مہربانی سے ملے ہم کو حسیں داتا |
| یہ رحمت عالمیں کی ہیں خدا کی جو عنایت ہے |
| جہاں میں مصطفیٰ آئے جو عزت رب نے بانٹی ہے |
| خدا کی برکتیں اس میں بڑا فیضِ رسالت ہے |
| نبی پیارےمہرباں ہیں خسارے سے بچاتے ہیں |
| خدا کے بعد ہیں آقا ملی سلطاں کو عظمت ہے |
| حریمِ خاص میں رب کے ہوئی آمد جو دلبر کی |
| یہ دیکھیں عشق کی جستیں کمال اُن کی لطافت ہے |
| بتا محمود یہ سب کو منائیں آج سب خوشیاں |
| جہاں میں مصطفیٰ آئے چلا اب دورِ رحمت ہے |
معلومات