کیا ہی اچھا ہو نجومی بول دے سچ
ہاتھ میں قسمت سما جائے تو بہتر
اس سے پہلے انتہا ہو قربتوں کی
بے وفا فطرت دکھا جائے تو بہتر
عشق میں مشکل سے ملتا ہے منافع
تو فقط لاگت کما جائے تو بہتر
میرا سب کچھ یہ مرا کچا مکاں ہے
اس کو بھی برسات کھا جائے تو بہتر
اک سہولت عاشقوں کو دے خدایا
حادثے میں موت آ جائے تو بہتر

0
39