| انعامِ کبریا ہے ولادت حضور کی |
| ملی ہے ہر نبی سے بشارت حضور کی |
| ہے اُن کے دم قدم سے یہ ہر جان جان میں |
| کونین کو محیط ہے رحمت حضور کی |
| داتا سے فیض عام ہے ملتا جہان کو |
| ہیں مصطفی خدا کے خدائی حضور کی |
| مومن کو دے رہے ہیں وہ کامل سکونِ دل |
| جو بانٹتی یہ فیض ہے شفقت حضور کی |
| اولیٰ ہیں کل خلق میں یہ خیر الوریٰ نبی |
| عزت برائے خلق ہے حرمت حضور کی |
| سرکار کی خوشی میں ہے راضی وہ لَم یَزَل |
| ہونا حبیبِ رب ہے سعادت حضور کی |
| محمود مصطفیٰ سے ہے کامل صفِ رُسُل |
| جاری نشور تک ہے رسالت حضور کی |
معلومات