ہوا ہے محوِ الفت اب مرا دل آہستہ آہستہ
ہوئی ہے حل مری ہر ایک مشکل آہستہ آہستہ
مرے دل کے ستم دیدہ! ذرا تم دھیرے سے چلنا
نہ ہو پاشیدہ یہ جاں کا ہی بسمل آہستہ آہستہ
پلا دے ساقیا! مجھ کو مےِ صہبائے الفت کی
کہ ہو یہ زہدِ ریائی بزم سے زائل آہستہ آہستہ
سنائی دی مجھے جب اپنی ہی وہ چاپِ مژگاں تو
مرا باطن نکھر کر ہو گیا کامل آہستہ آہستہ
ٹھہر کر جب میں دیکھا، وقت اپنا ہم زاد ہی نکلا
بدلنے لگ گیا ہے اب مرا محمل آہستہ آہستہ
توجہ سے جو دیکھا تو سدا صدیاں ہی سمٹیں تھیں
کھلا ہے مجھ پہ یہ اب رازِ سلاسل آہستہ آہستہ
پہچان لی ہے میں نے اس کے ہی قدموں کی آہٹ
ہوا ہے نورِ عرفانِ ازل حاصل آہستہ آہستہ
ہوئی ہے راکھ جب یہ کج کلاہِ خود انا، مہر ابھرا
ہوئی روشن مری باطن کی یہ محفل آہستہ آہستہ
نہ اب آغاز کا دکھ ہے، نہ کوئی انجام کا ہی خوف
ملی خاکیؔ تجھے بزمِ بقا کی منزل آہستہ آہستہ

0
2