رنگ تیرا، سنگ تیرا، ڈھنگ ڈھنگ
جھومتی ہے ہر امنگ اب، ہر ترنگ
چین میرا، نین تیرے، مست رین
بین دل کے بن گئے ہیں نورِ عین
بال بکھرے، گال تیرے لال لال
چال تیری، حال دل کا بے مثال
پیار تیرا، یار میرے، ہے بہار
تار دل کے جھومتے ہیں بار بار
شام ڈھلتے، بام پر ہو جب خرام
جام نینوں کا پلا کر، دے پیام
رات ساری، بات تیری، کائنات
ذات تیری سے مہکتی ہے حیات
خواب جیسا، آب جیسا، یہ شباب
تابِ رخ سے جھک گیا ہے آفتاب
جان میری، مان میرا، کل جہان
دھیان میں بس تو رہے، اے مہربان
یاد تیری ہے مرے دل کی مراد
اب ترا ہے، تجھ سے ہے آباد شادؔ

0
4