| کشادہ ہیں جن سے جہانوں کے آنگن |
| مزین ہوئے اُن سے ہستی میں گلشن |
| ہیں نورِ نبی سے منور فضائیں |
| اُنہی کی ضیا سے ہیں آفاق روشن |
| زمانے پہ ہر دم ہیں احساں نبی کے |
| نبی ہیں جو سلطاں بھلائی کے ضامن |
| ہیں گھیرے میں رحمت کے ہر آن عالم |
| نبی پاس رکھے ہیں شفقت کے مخزن |
| جو ذکرِ نبی سے چمکتے ہیں طالع |
| وہ ہی یاد بھرتی ہے ہستی کے دامن |
| فروزاں دہر کا ضمیر اُن سے ہمدم |
| جہاں مصطفیٰ کے کہے یہ مہیمن |
| سدا باب وا ہیں رسولِ امیں کے |
| عطائے نبی سے حسن پر ہے جوبن |
| اے محمود اُن کے کرم ہیں عوامی |
| نبی کی سخاوت سے ہستی ہے مامن |
معلومات