آنکھیں مری آنسو سے سجانے کے لئے آ
غزلوں کا مری حسن بڑھانے کے لئے آ
اس بار تو مشکل ہے ترا لوٹ کے جانا
سورج کو ستاروں سے ملانے کے لئے آ
اک چیز جسے کہتے ہیں سب دل تجھے دی تھی
کچھ تبصرہ اس کا بھی سنانے کے لئے آ
ملنا تیرا قسمت میں میری ہے کہ نہیں ہے
قسمت میں لکھا ہے یہ بتانے کے لئے آ
کب تک ترا شاعر تجھے خوابوں میں ملے گا
آ تو بھی کبھی سامنے آنے کے لئے آ

0
67