| آیا جو مصطفیٰ کے ہے آستان پر |
| طالع اسی کے چمکے پھر آسمان پر |
| فیضانِ سے نبی کے کونین کی نمو |
| رحمت ہے اُن کی سایہ دونوں جہان پر |
| ہیں رونقیں دہر میں الطافِ دلربا |
| قربان دو جہاں ہیں جانِ زمان پر |
| مرہونِ جانِ ما ہے کونین کا سکوں |
| رہتی نظر ہے اُن کی ہر ایک جان پر |
| بھولے کہاں ہمیں وہ معراج رات بھی |
| لائے جو یادِ امت ہیں لامکان پر |
| گلیوں میں دلربا کی ایسے لگا مجھے |
| جیسے میں آ گیا ہوں دارِ جِنان پر |
| بھولا غمِ جہاں میں جالی کے سامنے |
| فردوس مل رہی ہے داتا کے خوان پر |
| محمود دان جن کا محشر میں ہے نجات |
| جاری ثنا ہے اُن کی ہر آسمان پر |
معلومات