دل ہے روشن غریب خانے میں |
گھپ اندھیرا سا ہے زمانے میں |
ہم نے روشن کی اس طرح دنیا |
دل جلائے دیا جلانے میں |
دیکھنے والے مطمئن ہوں گے |
کچھ نہیں جاتا مسکرانے میں |
کتنی آنکھوں نے بد دعائیں دیں |
کتنے دل ٹوٹے کھلکھلانے میں |
کس کی آمد کا منتظر بیٹھا |
اجنبی طائر آشیانے میں |
معلومات