| ملے خُلد جس جا یہاں ہے وہ در |
| ہیں نعمت کے قاسم بڑے معتبر |
| ہے ملجا دکھوں کا اسی شہر میں |
| عطا کا ہے منبع نبی کی نظر |
| عُلیٰ درجہ اُن کا ہے بعد از خدا |
| ہیں اُن کے تصرف ورائے دہر |
| منور جہاں میں مدینہ ہوا |
| بنا نوریوں کا یہی مستقر |
| نبی کے لئے ہیں بنے دو جہاں |
| اشارے پہ اُن کے ہیں مہر و قمر |
| سدا مصطفیٰ پر درود و سلام |
| ہیں دلبر خدا کے شہے بحر و بر |
| سخی آل پر بھی صلاۃ و سلام |
| گھرانہ نبی کا معزز ہے گھر |
| مخیر مدینہ نبی سے ہوا |
| فضا ہے یہاں کی عطاؤں سے پُر |
| ہیں محمود آقا سخی دلربا |
| ہے قرآن جن کا خدا سے خبر |
معلومات