| عرض کیجئے جو بات ہے بھائی |
| دن ہے نکلا کہ رات ہے بھائی |
| مشکلیں اپنا کیا بگاڑیں گی |
| اپنی یکجہتی ساتھ ہے بھائی |
| کہنا وہ چھوڑ کر نہیں جاۓ |
| وہ مری کائنات ہے بھائی |
| آج ہی تم ملے زہے قسمت |
| آج ہی چاند رات ہے بھائی |
| اب یہی فکر ہے کہ دنیا سے |
| کیسے ممکن نجات ہے بھائی |
| ہم اگر ایک صف میں آجائیں |
| پھر تو دشمن کی مات ہے بھائی |
| دین مٹتا ہے سامنے تو پھر |
| کس لئے یہ حیات ہے بھائی |
معلومات