طہٰ و یاسین کے پارے ہیں یہ الحمد کے وارث
کہ خالق کو بہت پیارے ہیں یہ الحمد کے وارث
سبھی ناطق سبھی قرآن کے قاری سبھی حافظ
کہ بارہ نور کے دھارے ہیں یہ الحمد کے وارث
زمیں کے راز ہوں یا آسماں کی بات ہو کوئی
حقیقت جانتے سارے ہیں یہ الحمد کے وارث
کبھی حمزہ کبھی حیدر کبھی اکبر کبھی اصغر
خدا کے دین پے وارے ہیں یہ الحمد کے وارث
انھی کے در پے مس ہو کر یہ سورج نور دیتا ہے
نبی کی آنکھ کے تارے ہیں یہ الحمد کے وارث

39