| دعا بھی دو مگر ایسی دوا دو |
| مزہ ہے درد کا اس کو بڑھا دو |
| فنا کو گر بقا دینا جو چاہو |
| فنا فی اللہ کا رستہ چلا دو |
| امر ہو جانے کا کلیہ یہ ہی ہے |
| خدا کے نام پر سر کو کٹا دو |
| تمھارے نام کو اونچا کرے گا |
| نبی کے نام کا جھنڈا لگا دو |
| رہو راضی رضائے رب پہ ہر دم |
| زبا سے اپنی تم شکوہ ہٹا دو |
| نظر آئے گا سب کا صاف چہرہ |
| تم اپنے آپ کو شیشہ دکھا دو |
| محبت کے سفر میں تم پہ ٹہرے |
| کوئی اب کوچ کا حیلہ بتا دو |
| اگر ہوتا ہے خوش اس میں علی وہ |
| محبت میں اسے مر کے دکھا دو |
معلومات