| آتے ہیں شہا درد زدہ آپ کے در پر |
| ملتی ہے سدا ان کو شفا آپ کے در پر |
| رحمت نے لگائی یہ صدا آپ کے در پر |
| مایوس نہ ہو کوئی گدا آپ کے در پر |
| دکھ درد کے ماروں کا نہیں چارہ کہیں بھی |
| پاتے ہیں سکون اور پنا آپ کے در پر |
| سجدہ ہے خدا کے لیے کعبے کی طرف منہ |
| دل میرا ہمیشہ ہی جھکا آپ کے در پر |
| محبوب کو سب حال مرا جاکے سنا دے |
| پہنچے تو اگر باد صبا آپ کے در پر |
| دل میں ہے عتیق اب تو فقط ایک تمنا |
| کیا خوب ہو گر آۓ قضا آپ کے در پر |
معلومات