اے مولا کرم کر تو رحمٰن ہے
تو قادر تو خالق تو سلطان ہے
حسیں تیری قدرت کئی رنگ ہیں
خرد والے جس سے گراں دنگ ہیں
ہیں مخلوق تیری جہان و مکاں
بدلنا دنوں کا برائے زماں
رکھے تو نہ ثانی تو واحد خدا
صمد ذات باری، تو ہی کبریا
پیمبؑر ہیں تیرے نبیؑ اور رسولؑ
سنہری جو لائے جہاں میں اصُول
خزانے ہمیشہ رکھے تو بھرے
سدا حکم تیرے سے گردوں چلے
نہیں باپ تیرا نہ ماں ہے کوئی
نہ پوشیدہ تجھ سے جہاں ہے کوئی
نہ بیٹا نہ بیٹی نہ اولاد ہے
تو ہر ایسے بندن سے آزاد ہے
تو داتا ہے سب کا تو سلطان ہے
دیا تو نے جو کچھ، یہ احسان ہے
ہے پابند ذرہ بھی تیرا سدا
تو مالک، خلق کا، ہمیشہ رہا
ہیں پھیلے دعا کے لیے میرے ہاتھ
سدا تیرے الطاف ہوں میرے ساتھ
کرم ہو کریمی تو یزدان ہے
سخی تیرے ہاتھوں میں ہر جان ہے
تو خالق تو داتا مہر بان ہے
ہے مخلوق عاجز جو انسان ہے
دئیے تو نے اپنے حسیں دلربا
نبیؐ ہیں جو ہادی سخی مصؐطفیٰ
یہ عرضی ہے محمود! کی اے الہ
شفاعت کریں اس کی صلے علیٰ

0