| واجب و فرض کو جو خوب نبھا جائیں گے |
| رب کی خوشنودی وہ دامن میں سما پائیں گے |
| فاصلوں کی نہ طوالت کا ہو احساس ہمیں |
| "باتیں کرتے ہوئے منزل پہ پہنچ جائیں گے" |
| اپنے جزبات نچھاور جو کریں حق پہ سدا |
| نیک خواہانہ یہاں بندے وہ کہلائیں گے |
| ہو فریقین کو منظور سبھی فیصلے تب |
| گر فراست سے کوئی مسئلے نمٹائیں گے |
| پر مہک، پر حسیں گلشن کی طرح زیست ہو گر |
| بن کے گلزار جہاں جا بجا وہ چھائیں گے |
| جاذبیت ہے چھپی حسن عمل میں ناصؔر |
| خیر اندیشی ہو من میں سبھوں کو بھائیں گے |
معلومات