جو سو رہی ہے قوم اس کو مت اٹھائیے
گر اٹھ پڑی، کہیں گے اب ہمیں بچا ئیے
جو آصف و نواز سے نہیں لٹے اگر
تو قادری، نیازی کو کہو کہ "آ ئیے"
اگر غلط لگے کسی کا فیصلہ تو پھر
نہ شور کیجیے، عدالتوں میں جائیے
چمن کا خون مل کے حکمراں سبھی کریں
سو ہاتھ ایک دوسرے سے اب ملائیے
عوام کو بھی ظلم سہنے کی ہے لت لگی
بھلے اب آشیاں پہ بجلیاں گرا ئیے

0