قتل پہ بچوں کے چپ ہوں میں اچھا پاکستانی ہوں
قاتل سے ہمدردی بھی ہے ایسا پاکستانی ہوں
تم نے یار کہیں دیکھی ہے اس جیسی نامردی بھی
عزت لوٹنے والوں کو بھی کہتا پاکستانی ہوں
ملک کو آگ لگا کر اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھر
نسل پرستی کی زنجیر میں جکڑا پاکستانی ہوں
سانپ کو دودھ پلا کر اپنی آستین میں رکھا ہے
ظالم اور سفاک کے عشق میں ڈوبا پاکستانی ہوں
اصل مسائل چھوڑ کے سارے کھیلیں کھیل سیاست کا
خود میں تماشہ دیکھ رہا ہوں اپنا، پاکستانی ہوں

0
3