یہ ہستی خوب سجائی ہے
اک رونق اس میں آئی ہے
ہیں دہر میں آئے پاک نبی
کونین ہے ان سے نور بھری
سرکار ہیں نعمت سب سے بڑی
امید ہے جن سے سب کو لگی
ہیں سرورِ عالم سب سے جلی
جن کے ہیں بھائی شیر علی
انہیں قادر نے مختار کیا
سب نبیوں نے اقرار کیا
ہے روشن تاباں نام نبی
اور وحدت والا جامِ نبی
وہ امت کے غمخوار ہیں دل
اس مولا کے دلدار ہیں دل
ہیں قاسمِ اعلیٰ پیارے نبی
رکھیں جھولی سب کی خوب بھری
یہ سید و سرور میرے نبی
ہیں اعلیٰ و برتر میرے نبی
ملا مولا سے عام کریں
ہر چھوٹے بڑے کا کام کریں
کیا رب نے ان کو سب سے غنی
وہ بھرتے ہیں جھولی پور بڑی
ہر کام ہے جن کا خوب قوی
ہر آن ہے ان کی بات کھری
بِن سایہ کے سایہ بان نبی
یہ نبیوں کے سلطان نبی
سب آس امید کے پودوں کی
ہر شاخ ہیں رکھتے خوب بھری
جو خَلق میں سب سے اعلیٰ ہیں
وہ خُلق میں سب سے بالا ہیں
کس دھوم سے ان کو آن ملی
حب دار ہیں ان کے غوث ولی
اس حشر کے یہ ہی دولہا ہیں
جو تیرے میرے مولا ہیں
یہ امت کے رکھوالے ہیں
سب ان سے نور اجالے ہیں
رکھیں سب کی ڈالی خوب پھلی
ہے پیارے نبی کی ذات بھلی
وہ منزل ہیں مقصود ہیں جو
محمود یہ صاحبِ جود ہیں جو

13