ہر دم ہی میں رقم کروں مدحت حضورﷺ کی
الفاظ میں پرو دوں عقیدت حضورﷺ کی
سردار بھی، امام بھی، محبوب بھی ہیں آپﷺ
نبیوں میں سارے اعلی نبوت حضورﷺ کی
ہے صدقہ میں فریضۂ دعوت عطا ہوا
خیر الامم ہے لاڈلی امت حضورﷺ کی
پیارے نبیﷺ کے پیارے طریقے عزيز ہیں
ہے اپنی جاں سے قیمتی سنت حضورﷺ کی
گر زندگی میں بندگی ناصؔر نبھا سکے
محشر میں پھر وہ پائے شفاعت حضورﷺ کی

0
18