| کسی کے ساتھ چلنے کی مسرت اور ہوتی ہے |
| کسی کے ساتھ رکنے کی ضرورت اور ہوتی ہے |
| کسی کے لوٹ آنے سے پرانے دن نہیں آتے |
| وہی چہرہ بھی ہو لیکن طبیعت اور ہوتی ہے |
| کبھی جس شخص کو ہم زندگی اپنی سمجھتے ہیں |
| اسی کو چھوڑ دینے کی اذیت اور ہوتی ہے |
| بہت آسان ہوتا ہے کسی سے دور ہو جانا |
| مگر خود سے بچھڑنے کی مصیبت اور ہوتی ہے |
| کسی کے سامنے آنسو چھپانا سہل ہے لیکن |
| اکیلے میں جو بہہ نکلیں وہ شدت اور ہوتی ہے |
معلومات