| عمر بھر ہم نہ کسی کے ہوں گے |
| مر گئے تو بھی انھی کے ہوں گے |
| بس گئی آنکھ میں صورت جن کی |
| دل میں پیوست ہے چاہت جن کی |
| الوداع کیسے کہیں گے ان سے |
| دل جدا کیسے کریں گے ان سے |
| عمر بھر درد سہیں گے ہم تو |
| ان سے کچھ بھی نہ کہیں گے ہم تو |
| یہ محبت ہے کہاں مٹتی ہے |
| اور کب عمر رواں رکتی ہے |
معلومات