| دہر میں ہر سو نامِ مصطفی سے ہی بہار ہے |
| نبی کی ذات سے ہی کائنات میں نکھار ہے |
| قسم خدا اٹھا رہا ہے جس نگر میں وہ رہیں |
| زہے نصیب دل کے آئینے میں وہ دیار ہے |
| خدا کبھی بھی آگ میں جلائے گا نہ دوستو |
| جو آنکھ عشق مصطفیٰ میں رہتی اشکبار ہے |
| نبی کے دیں پہ زندگی گزار کر تو دیکھئے |
| سکون ہی سکون ہے قرار ہی قرار ہے |
| اے زائرِ درِ نبی سنبھل سنبھل کے چل یہاں |
| یہ بارگاہِ مصطفیٰ حبیبِ کردگار ہے |
| عتیق آلِ مصطفیٰ کا ہے غلام دوستو |
| غلام آل مصطفیٰ ہوں اپنا اپنا بیڑا پار ہے |
معلومات