| بڑی امید ہے ہمدم سخی سرور بلائیں گے |
| درِ اقدس دکھا کر وہ غلاموں میں بٹھائیں گے |
| مدینہ سے یوں دوری پر نہیں لگتا یہ دل میرا |
| سخی آقا بلائیں گے مدینے دوڑے آئیں گے |
| بھریں الطاف سے جھولی شہنشاہِ مدینہ ہی |
| جنابِ مصطفیٰ کو ہم دلی دکھڑے سنائیں گے |
| مدینے کا ارادہ ہے سنو ہادی کے اے پیارو |
| لئے گجرے درودوں کے مدینے مل کے جائیں گے |
| صلاۃ اُن پر پڑھیں سارے سلامِ عاشقانہ بھی |
| کرم فرمائیں گے دلبر ہمیں راہیں دکھائیں گے |
| مدینے میں چلے آئیں لئے دردِ دروں کو بھی |
| حبیبِ دو سریٰ آقا شفاعت بھی کرائیں گے |
| دلِ محمود سے سن لیں مدینہ یاد آتا ہے |
| ملے جو گیت دلبر کے درِ جاناں پہ گائیں گے |
معلومات