اغیار کے در پر کبھی دستک نہیں دیتے
اللہ کے بندوں کو سہارا ہے اسی کا
قرآں میں ثنا خواں ہیں فرشتے بھی مسلسل
عالم پہ عیاں مرتبہ و جود نبی کا
محتاج کسی غیر کے ہو سکتے نہیں ہم
جب فضل و کرم شاملِ جاں ہو ہی خدا کا
سر خم ہے فقط بارگہِ لم یزل آگے
اور دل میں بسا عشقِ مسلسل ہے نبی کا
ہمراز بھی ساجد ہے، ثنا خوانِ محمد
اللہ نے بخشا ہے شرف اس کو نبی کا

0