| ہم نے کب الفت کے ازالے مانگے |
| جب سے دیئوں نے بھی اجالے مانگے |
| جب سے غربت نے کی وکالت میری |
| ہم نے کب چاہت سے جوالے مانگے |
| شفقت تھی یا سب تھی عنایت ان کی |
| ہم نے کب خدمت کے قبالے مانگے |
| سورج تارے چاند وراثت تیری |
| ہم نے کب عظمت کے حوالے مانگے |
| عادت تھی فیضان !عبادت تھی یا |
| نیکوں سے کب ہم نے حوالے مانگے |
معلومات