| اللہ کا کرم ہے تری محنت کا صِلہ ہے |
| بھارت کے تکبّر کا جگر چیر دیا ہے |
| اک دن تجھے بابر نے ہی مغلوب کیا تھا |
| اب بابر اعظم کا مزہ چکھ ہی لیا ہے |
| چھ سات کی میدان سے ہی چھُٹیّ کرائی |
| جو شیر تھا میدان میں بھی شیر رہا ہے |
| سُنتے ہیں انُشکا نے بہت پھینٹی لگائی |
| ویرات کو گھر آنے سے بھی روک دیا ہے |
| کب روک سکے اس کو ہواؤں کے تھپیڑے |
| شاہین تو ہر حال میں شاہین رہا ہے |
| رضوان کی بابر سے شراکت بھی رہی خوب |
| اس کا لگا چھَکّا تو ادھر چَوکا لگا ہے |
| آؤٹ ہؤا کوئی نہ زخمی کوئی شاہیں |
| اوور بھی ابھی باقی تھے ہر اک کو پتہ ہے |
| مودی کے تکبّر نے ہی بھارت کو ڈبویا |
| کشمیری مسلمانوں کی آہوں کی سزا ہے |
| خواہش ہے یہ امید کی اے ٹیم کے شرکا |
| یونہی رہے قائم ترا ٹمپو تو مزا ہے |
معلومات