کرو معاف یا رب خطائیں ہماری
سنوں بحر احمد صدائیں ہماری
مٹادے مرے سارے غم یا الہی
رہیں دور ہم سے بلائیں ہماری
مرے والد و والدہ پر کرم کر
الہی تو سن کے دعائیں ہماری
مصیبت میں تم کو ہی میں نے پکارا
علی کے لیے سن ندائیں ہماری
بنا دے مرے گرد ماحول ایسا
معطر بنا دے فضائیں ہماری۔
عمر مصطفی کی عقیدت میں گزرے
ولی جیسی کر دے ادائیں ہماری
تمناۓ عتیق بسمل ہے مولا
رہیں طرف طیبہ نگاہیں ہماری

0
4