یادِ نبی میں پنہاں وہ رمزِ آشتی
جس سے قرار جاں ہو سینے میں روشنی
ذکرِ حبیبِ یزداں ہے زینتِ جہاں
کونین کی ہے مستی دل جان کی خوشی
یسرب بنا مدینہ اُن کے ورود سے
شاخِ امید جس جا دائم رہے پھلی
حاصل ثنائے جاں سے تازہ حیات ہے
سر مست نامِ جاں سے ہوتی ہے زندگی
لاتے ہیں کامرانی الطافِ مصطفیٰ
قادر نے اعلیٰ بخشی آقا کو دلکشی
آسانیاں ہیں کرتے فیضانِ دلربا
سب اہلِ ذوق کی ہے سیدھی سدا کڑی
مومن کو دی سہولت ربِ کریم نے
نوری کتاب قرآں سرکار سے ملی
آسان راہِ حق ہے فیضِ جلیل سے
محمود خُلد جانو سرکار کی گلی

0
1
4
یہ نعت شریف اس پیغام کو سمیٹتی ہے کہ
محبت و یادِ رسول ﷺ، ذکر، اور اتباعِ دین ہی انسان کی روحانی کامیابی، سکونِ قلب، اور آخرت کی نجات کا اصل ذریعہ ہیں۔

0