| کردار کے غازی نہ ہی گفتار کے غازی |
| ہم لوگ فقط بن گئے اخبار کے غازی |
| بندوق کے ہیں اور نہ ہی تلوار کے غازی |
| میلوں کے ہیں ہم اور ہیں تہوار کے غازی |
| ڈالر کے ہوئے اور کبھی دینار کے غازی |
| فارغ ہیں فی الحال یہ بے کار کے غازی |
| اپنے بھی ہیں ناراض، پرائے بھی خفا ہیں |
| اپنوں کے رہے اور نہ ہی اغیار کے غازی |
| کرتے جو رئیسؔ اپنے ہی اجداد کی تقلید |
| ہم لوگ بھی ہوتے بڑے کردار کے غازی |
معلومات