| اٹھاؤ نفرتوں کا بار سب لوگوں کی ہستی سے |
| اٹھاؤ مشکلوں کے خار ہر کوچے سے بستی سے |
| لگا دو تم یہاں افلاس کے آنے پہ پابندی |
| کرو یوں پاک اپنے شہر کو بھی فاقہ مستی سے |
| کمی زندہ ضمیروں کی نہیں ہو گی یہاں لیکن |
| نکالیں دیس کو اپنے اگر فرقہ پرستی سے |
| جگہ دیتے ہیں ہر منفی خبر کو سرخیوں میں یہ |
| تو پھر نکلے بھلا کیسے کوئی اخبار پستی سے |
| سیاست گر عبادت ہے تو محور ہو خدا اس کا |
| ضروری ہے کرو توبہ سیاسی بت پرستی سے |
معلومات