| مظلوم ہو مالک ہر دم تیری پناہوں میں |
| "ماحول ہے جنگوں کا وحشت ہے فضاؤں میں" |
| اظہار ندامت ہو، احساس خطایا ہو |
| حاصل ہو تبھی حسن تاثیر دعاؤں میں |
| جیتے ہیں سدا وہ فکر عقبی میں رغبت سے |
| تسلیم و رضا رہتی ہے جن کی نگاہوں میں |
| ہو اشک رواں آنکھوں سے، عجز لبوں پر ہو |
| رحمان کی منظوری پوشیدہ ہے آہوں میں |
| مقبول ہو ناصؔر کی فریاد مرے مولی |
| برپا ہو اماں گلیوں میں اور ہو راہوں میں |
معلومات