| کون کہتا ہے محبت میں خسارہ ہے مجھے |
| بس یہی ایک تو جینے کا سہارا ہے مجھے |
| بے سبب اس سے ہی تو جان کا خطرہ ہے مجھے |
| زندگی یہ ہے تو پھر موت گوارا ہے مجھے |
| مشکلیں لاکھ سہی صبر کا دامن نہ چھٹا |
| بگڑے حالات نے ہر وقت سنوارہ ہےمجھے |
| ساتھ میرے تو ہمیشہ سے مرے دوست رہے |
| مجھ کو معلوم نہیں کون بگاڑا ہے مجھے |
| میں تو محفل سے اکیلہ ہی نکل جاؤں گا |
| کیوں مجھے ایسا لگا کوئی ، تو پکارا ہے مجھے |
معلومات