| جھوٹ اور سچائی میں رشتہ کیا ہے |
| اب سوا اس کے اور جھگڑا کیا ہے |
| جو شرافت سے ناں تعلق ہو جس کا |
| اس کا عزت غَیَرت سے پھر ناطہ کَیا ہے |
| زیر دکھ کوئی قوم آتی ہے جب تو |
| ہر کوئی کہتا ہے میں نے کیا کیا ہے |
| عدلیہ اور ایوان میں ہوتا ہے جو |
| تم کہو یارو اور مجرا کیا ہے |
| یہ بھرا ہے جو مذہبی ذہنوں میں اب |
| آگے اس کے یہ کوڑا کچرا کیا ہے |
| اللہ پر تم کو جب بھروسہ بہت ہے |
| میرے ہم وطنو پھر لگا دھڑکا کیا ہے |
| ہم وطن بھی سورج کو تو مانیں ہیں حسن |
| اس کی ضو سے پھر ان کا پردہ کیا ہے |
معلومات