| مغموم تو نہیں ہوں مگر کچھ ملال ہے |
| بچھڑے ہوؤں کی یاد میں آیا ابال ہے |
| اچھا گزر گیا یا برا وقت، کیا پتا |
| حاصل تمام عمر کا وہم و خیال ہے |
| کچھ آرزوئیں اور بھی دل میں ضرور ہیں |
| لیکن ترے بغیر تو جینا محال ہے |
| سب نعمتیں مسرتیں مجھ کو ہوئیں عطا |
| مجھ سے گناہ گار کا اس کو خیال ہے |
| جو مل گیا اسی پہ جو دل مطمئن ہوئے |
| راضی انھی قلوب سے وہ ذوالجلال ہے |
معلومات