نعتیہ نظم (میری بخشش کا ذریعہ)
لوگ کہتے ہیں سب میں نے سن رکھا ہے
ہوتی ماں کی دعا ہے بہت پر اثر
اے میری ماں یہی بس دعا دے مجھے
نعت کہنا خدایا سکھا دے مجھے
نعت کہتا رہوں لوگ سنتے رہیں
بس اسی طور سے یہ کٹے زندگی
مجھ کو کوئی سلیقہ نہیں زہد کا
نعت گوئی ہی میری بنے بندگی
ہو تخیل میرے کو بھی ندرت عطا
شعر کہنا کوئی تو بتا دے مجھے
اے میری ماں یہی بس دعا دے مجھے
نعت کہنا خدایا سکھا دے مجھے
میری آوارگی راس آئے مجھے
میری منزل مقدس ہو شہر نبی
سر پہ رکھے ہوئے میں قدم پھر چلوں
دل کی نظروں سے دیکھوں نگر ہر گلی
پاک روضے کے میں چند بوسے بھی لوں
ایسے دن بھی مقدر دکھا دے مجھے
اے میری ماں یہی بس دعا دے مجھے
نعت کہنا خدایا سکھا دے مجھے
کربلائے معلٰی کی پر سوز خاک
میری آنکھوں کا سرمہ بنے ایک دن
روضہء جگر گوشۂ ختم النبی
میرا انور وسیلہ بنے ایک دن
مجھ کو أعمال سے کچھ توقع نہیں
نانا حسنین کا بخشوا دے مجھے
اے میری ماں یہی بس دعا دے مجھے
نعت کہنا خدایا سکھا دے مجھے
انور نمانا

0
12