احساں ہیں رب کے پیارے نبی جی
مژدہ ہیں حق سے پیارے نبی جی
قصرِ دنیٰ ہے اُن کی منزل
سدرہ سے گزرے پیارے نبی جی
آنے سے اُن کے چمن میں رونق
دل جاں ہے صدقے پیارے نبی جی
حسن ہے اُن کا سب سے نیارا
جان سے پیارے پیارے نبی جی
نعمتِ قادر صدقہ ہے اُن کا
خیر ہیں دیتے پیارے نبی جی
قُل ہے گواہی دیکھ کے حق کو
حق ہیں کہتے پیارے نبی جی
مالکِ کل ہے ذاتِ خدا ہی
بانٹ ہیں کرتے پیارے نبی جی
فضل جو مانگے محمود اُن سے
پیار ہیں دیتے پیارے نبی جی

6