| جس انسان کو چاہت الفت راس نہ ہو |
| دور رہے وہ شخص ہمارے پاس نہ ہو |
| لوگ اسیر بنے ہیں اپنی خواہش کے |
| قید یہ ایسی ہے جس کا احساس نہ ہو |
| مجھ کو عطا ہے جو کچھ میری دنیا میں |
| ملتا نہیں گر فضل خدا کا خاص نہ ہو |
| ٹھیک کریں اعمال جو اہلِ دنیا تو |
| اس دنیا کا ایسا ستیاناس نہ ہو |
| چار دنوں کی عمر ہے لگ جا نیکی میں |
| رخصت ہوتے دل میں ندامت، یاس نہ ہو |
| آس ہے جن کو شب بھر تارے گنتے ہیں |
| وہ کیوں جاگے جس کو کسی کی آس نہ ہو |
| عادل ریاض کینیڈین |
معلومات