چلو اُن کے نقشِ قدم پر سدا
محبت دے جن کی دلوں کو شفا
ملے عشقِ دلبر خدا سے ملے
جو کرتا ہے خانہء دل میں ضیا
کریں یادِ دلبر ہو فضلِ خدا
مزین ہوں سارے صبا و مسا
ہے جاری ثنائے نبی ہر گھڑی
یہ میثاقِ قادر نبی سے ہوا
بجیں ڈنکے آقا کے کونین میں
عُلیٰ ذکرِ دلبر خدا نے کیا
ورودِ نبی سے ہیں نازاں جہاں
قدم جن کے آئے سجے دو سریٰ
یہ احسان ہم پر خدا سے ہوا
ہمیں امتِ دلربا میں کیا
اے محمود شکرِ خدائے نبی
دیئے جس نے ہم کو نبی مصطفیٰ

0
3