| مالکِ ارض و سما ہیں مصطفی |
| شافعِ روزِ جزا ہیں مصطفی |
| افضل و اعلی ہیں سارے انبیاء |
| انبیاء کے پیشوا ہیں مصطفی |
| آپ کی سیرت ہے بے مثل و مثال |
| سب سے اچھے رہنما ہے مصطفی |
| آپ جیسا کوئی بھی ہو گا نہیں |
| دل نشین و دلربا ہیں مصطفی |
| مقتدی پیچھے کھڑے ہیں با ادب |
| ہاں امام الانبیاء ہیں مصطفی |
| پاک ہے ہر عیبِ بشری سے جو ذات |
| ایسی تخلیقِ خدا ہیں مصطفیٰ |
| مانگ دل کی روشنی عتیق تو |
| بانٹتے جو بے بہا ہیں مصطفیٰ |
معلومات