| بتاؤ دو چار، یا کہ جانیں ہزار لو گے؟ |
| یا عمر ساری اسی روش پر گزار لو گے؟ |
| خدا کے بندے ہیں ہم ہمیں کیوں ستا رہے ہو |
| ہمیں ستا کر عتابِ پروردگار لو گے |
| جناح نے مشکلوں سے ہے یہ وطن بنایا |
| تو کیا تم ان حرکتوں سے اس کو سنوار لو گے؟ |
| ہو آدمیت سے پیار، اسلام کا سبق ہے |
| خدا کے فرمان ہی سے راہِ فرار لو گے؟ |
| یہ راہِ حق کے شہید زندہ رہیں گے دائم |
| بتاؤ کتنوں کی جاں نگل کے ڈکار لو گے؟ |
معلومات