| محبت کی کہانی لکھ رہا ہوں |
| وبا کتنی پرانی لکھ رہا ہوں |
| نگاہیں اشک سے بھیگی ہوئی ہیں |
| بھٹکتی زندگانی لکھ رہا ہوں |
| ہوس نے عشق کی اوڑھی ہے چادر |
| بگڑتی نو جوانی لکھ رہا ہوں |
| نئے افکار کی قیدی بہن کو |
| بھٹک جائے، وہ رانی لکھ رہا ہوں |
| اگر طوفان پر قابو نہ پایا |
| ڈبا دیگا یہ پانی لکھ رہا ہوں |
| مجھے معلوم ہے پڑھ کر غزل وہ |
| کہیں گے لن ترانی لکھ رہا ہوں |
| لہو رِستا ہے زخمِ دل سے طیب |
| میں کرکے جانفشانی لکھ رہا ہوں |
معلومات