| محفل کو درودوں ؐ سے مہکائے ہوئے رہنا |
| اظہار عقیدت سے چمکائے ہوئے رہنا |
| پیمانہ کرو لبریز تم عشق محمد ؐ میں |
| "یہ آگ محبت کی دہکائے ہوئے رہنا" |
| محبوب ؐ خدا کے پیروکار بنیں سچے |
| امت کے لئے من کو تڑپائے ہوئے رہنا |
| آقا ؐ کے طریقوں سے تقدیر سنورتی ہے |
| سیرت کو سدا ان کی ؐ اپنائے ہوئے رہنا |
| پل بھر بھی نہ ہٹنے پائے نہج نبوت ؐ سے |
| ایماں کی تپش دل میں سلگائے ہوئے رہنا |
| غفلت میں پڑے ہیں جو، بیدار کریں ان کو |
| تبلیغ کی محنت میں گرمائے ہوئے رہنا |
| روضہ ؐ پہ بہائیں ناصؔر اشک ندامت کچھ |
| عصیاں کی بدولت ہی ، شرمائے ہوئے رہنا |
معلومات