| عزم و ہمت کی فضا دل میں بسا رکھی ہے جو |
| خون میں اب آگئی ہے، جوشِ کامل کی یہ رو |
| حق پہ مرنے کی قسم، یہ عزم ہم نے کر لیا |
| نورِ حق کی چاشنی سے دل کو اپنے بھر لیا |
| دل میں ایماں کی ہے طاقت، جسم میں ہے روشنی |
| ظلمتوں کو ہم مٹائیں، اپنی ہے نعرہ زنی |
| ظلمتیں جو بڑھ رہی ہیں، ہم لگائیں گے صدا |
| روشنی کے کارواں کو، ہم بڑھائیں گے سدا |
| خون کا ہر قطرہ دیں گے، حق کی خاطر اے خدا |
| یہ زمیں لکھے گی قصہ، نام لے گی ہر جگہ |
| زندگی ہے قیمتی، پرعشق کا ہے امتحاں |
| ہر قدم پر آزمائش، ہر گھڑی میں ہے بیاں |
| ظلم کی ہر اک صدا کو ہم دبانے آئے ہیں |
| دل میں جلتی روشنی کو ہم بڑھانے آئے ہیں |
| پھول چننے کا زمانہ چھوڑ کر ہم آئیں ہیں |
| خار چن کر تاج اپنا جوڑ کر ہم آئیں ہیں |
| ہر قدم پر عزم کی بکھری ہوئی ہو داستاں |
| ہمتوں کے ساتھ ہر سو ایک ہو سارا جہاں |
معلومات