| سُود کی لعنت نے چھینا ہے زمانے کا سکوں |
| ہر کوئی ناشاد ہے ہر شخص ہے خوار و زبوں |
| ارتکازِ مال و زر ہے کھیل دولت مند کا |
| باقی سارے بھیڑ بکری کی طرح ہیں سر نگوں |
| زادِ راہ کی معنویت ہے کہہ و مہ پر عیاں |
| مَیں اگر چاہوں بھی تو کیوں کر کہوں کیسے لکھوں |
| زادِ راہ ہے پچھلے تیرہ سال سے اس خیر میں |
| زندگی کی دوڑ میں یعنی صدائے فیکوں |
| ان گنت پچھڑے ہوئے افراد کی امداد کو |
| اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کو ہو حاصل ستوں |
| پھیری والا رکشےوالا مرد و عورت کوئی ذات |
| قرض لے سکتا ہے ہم سے پورے ہوں گر کاغذات |
| رابطہ کرنا ہے تو جاوید انور ہیں یہاں |
| اور بھی انکے علاوہ دوست ورکر مہرباں |
معلومات