اے یارو اپنے رب کی عبادت کیا کرو
سرکارِ دو جہاں کی اطاعت کیا کرو
تقلید تم رسولِ خدا کی کرو سدا
اللہ کی رضإوں کی چاہت کیا کرو
ہر عیب سے گناہ سے بچتے رہو سدا
ایمان کی ہمیشہ حفاظت کیا کرو
مت دوسروں کے عیب پہ انگلی اٹھإو تم
اپنے گناہوں پر بھی ندامت کیا کرو
مشکل میں کام إٓو سبھی کی مدد کرو
ہر بندہ ٕے خدا سے محبت کیا کرو
حق دوسروں کے کھإو نہ کھانے کسی کو دو
ہر قول و فعل میں بھی دیانت کیا کرو
تم چھوڑ دو ہوس یہ زَن و زر زمین کی
ملتا ہے جو اسی پہ قناعت کیا کرو
اللہ کے حبیبو کمإو حلال رزق
اسلام کے طریق تجارت کیا کرو
چاہت سے پیش إٓو کہ چھوٹوں سے تم سدا
اپنے سبھی بزرگوں کی عزت کیا کرو
اولاد کو بھی اچھی نصیحت کرو سدا
ماں باپ کی بھی دل سے ہی خدمت کیا کرو
اللہ کی رسی تھام لو فرقوں میں مت پڑو
حامد سبھی ہیں انساں تو الفت کیا کرو

66