| سرکار دو عالم کا فرمان نرالا ہے |
| نازل جو ہوا ان پر قرآن نرالا ہے |
| وہ فتح پے مکہ کی جو آپ نے فرمایا |
| دشمن بھی یہ کہتے ہیں اعلان نرالا ہے |
| کرتے جو اشارہ بھی مٹی میں وہ مل جاتا |
| پر آپ کا طائف سے امکان نرالا ہے |
| دنیا تھی یہ ظلمت میں توحید سے خالی تھی |
| اٹھا ہے جو صحرا سے طوفان نرالا ہے |
| فرمان محمد پر جو بھی ہو عمل پیرا |
| دنیا میں وہی از ہر انسان نرالا ہے |
معلومات