| اس رحمتِ عالم کی ہر بات نرالی ہے |
| محبوب ہیں قادر کے جو ذات جلالی ہے |
| قاسم ہیں وہ نعمت کے ہر فیض ملے اُن سے |
| فیضان سے سرور کے پُر دہر کی تھالی ہے |
| سلطانِ جہاں شامل سرکار کے بردں میں |
| کونین میں یہ ہستی ہر عیب سے خالی ہے |
| تھے خدمتِ اقدس میں طالع ہیں حسیں ان کے |
| سب جانیں صحابہ میں جو شانِ بلالی ہے |
| دیدار ہی روضہ کے ہر عید سے برتر ہیں |
| خیرات ملے اس جا دارین سوالی ہے |
| دلدارِ جہاں اُن سا دارین نے کب دیکھا |
| دارین کے سرور ہیں اور شان مثالی ہے |
| جو رتبے ملے اُن کو کب مثل کہیں اُن کی |
| جو فیض ملے اُن سے دارین میں عالی ہے |
| ملتا وہ اگر ہوتا دلدارِ خدا دیگر |
| ماذاغ ملا سرمہ اور زلف بھی کالی ہے |
| محمود نبی سرور قوسین کے دولہا ہیں |
| جو درجہ ہے دلبر کا ہر فوق سے عالی ہے |
معلومات