جب سے اس نے منہ موڑا ہے
دل کو میرے یوں توڑا ہے
مجھ کو اب احساس ہوا ہے
محسن رنگ بدلتے ہیں تو
جینا مشکل ہو جاتا ہے
ٹوٹے پھوٹے دل کے ریشے
سینا مشکل ہو جاتا ہے
اکثر میں نے دیکھا ہے یہ
مرنا مشکل ہو جانے سے
جینا مشکل ہو جاتا ہے
یادوں کی برسات کو آخر
پینا مشکل ہو جاتا ہے
جینا مشکل ہو جاتا ہے

0
6