دِل میں تیرا عِشق ہی میری مَتاعِ ناز ہے
آپ کے لطف و کرم سے ہی مِری پَرواز ہے
ذِکر تیرا رُوح کو دیتا ہے ایسی تازگی
دِل کے گُلشن میں مَہکتا اِک نیا اَنداز ہے
راہِ حَق میں چلنے والا ہے بڑا ہی مُعتبر
بارگاہِ کبریا میں بھی وہی مُمتاز ہے
مُصطفیٰ ﷺ کی ذاتِ اَقدس سے ہے روشن کائنات
اُن کی نِسبت ہی ہمارے واسطے اِعجاز ہے
مَدحتِ سَرکار میں کھویا ہوا رہتا ہے جو
اے عتیق اس کے لیے واللہ یہی اِعزاز ہے

0
1